اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

عالمی عدالت بھارت سے کشمیریوں کی نسل کشی پر جواب طلب کرے: مشال ملک

       
مناظر: 396 | 5 Feb 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مقبوضہ وادی کشمیر کے حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہ گزشتہ 75 سال سے بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم و بربریت جاری رکھے ہوئے ہے، ہمارا ایک مطالبہ ہے کہ حق خودارادیت دیا جائے۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ گزشتہ 30 سالوں سے پاکستانی قوم بھارتی افواج کے ظلم و جبر کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منا رہی ہے لیکن گزشتہ 75 سالوں سے بھارت مظالم کی نئی داستان رقم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی شکر گزار ہوں کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر سال پاکستانی عوام کی جانب سے ایک مضبوط پیغام دنیا کو دیا جاتا ہے لیکن کب تک ہم یہ دن بنائیں گے کشمیریوں کو اب آزادی ملنی چاہیے۔
مشعال ملک نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی عدالت میں بھارت سے کشمیریوں کی نسل کشی پر جواب مانگے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0