راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حق خود ارادیت کشمیریوں کا حق ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور بہادر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی پامالی اور ظلم و تشدد کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتی۔
CJCSC, Services Chiefs & AFs of Pakistan pay tribute to the indigenous freedom struggle of brave Kashmiris for their right to self-determination as per UN resolutions & aspirations of people of Kashmir. No amount of HRV / atrocities can suppress the spirit of Kashmiris 4 freedom
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 5, 2023