جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

 انتہا پسند گرو کا مسلمانوں پر عورتوں کو اغوا کرنے کا الزام، ہندو سوشل میڈیا صارفین کا سخت رد عمل

       
مناظر: 985 | 6 Feb 2023  

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بابا رام دیو نامی بھارتی گرو نے مسلمانوں پر عورتوں کو اغوا کرنے کا الزام عائد کر دیا۔بھارتی انتہا پسند مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے میں سرگرم ہیں،بابا رام دیو نامی ہندو گرو نے راجستھان کے ایک مذہبی اجتماع میں مسلمانوں کو نفرت انگیز دہششت گرد قرار دے دیا۔ بابا رام دیو نامی نے اپنے مسلمانوں پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ پانچ وقت کی نماز پڑھ کر سمجھتے ہیں کہ جو چاہیں کرتے پھریں ،چاہے وہ کسی ہندو عورت کا اغوا ہی کیوں نہ ہو ،رام دیو نے صرف مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ عیسائیوں سمیت دیگر مذاہب کے ماننے والوں پر بھی الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔
بابا رام دیو نے کہا عیسائی چرچ جاتے ہیں ، شمعیں روشن کرتے اور یسوع مسیح کی مورتی کے سامنے کھڑے ہو کر گناہوں سے نجات حاصل کرتے ہیں۔
ہندو گرو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقامی مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں نے راجستھان حکومت سے اس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
رام دیو کے اس بیان کے خلاف بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت احتجاج دیکھنے میں آرہا ہے ۔ ہندو ، مسلم ، عیسائی تمام لوگ رام دیو کے اس بیان کو اشتعال انگیزی کیلئے جھوٹ کا پلندہ قرار دے رہے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0