جمعرات‬‮   5   دسمبر‬‮   2024
 
 

اہل کشمیر افواج پاکستان سے بے پناہ عقیدت رکھتے ہیں، سردار ناہید عباسی

       
مناظر: 907 | 7 Dec 2022  

مظفرآباد(نیوز ڈیسک ) ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل حلقہ کھاوڑہ سردار ناہید عباسی نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی طرف سے لائن آف کنٹرول کا دورہ لائق تحسین ہے،آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل سید عاصم منیر نے پہلا دورہ آزادکشمیر کیا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سپہ سالار پاکستان نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کر کے بھارتی آرمی چیف کی کشمیر سے متعلق ہرزہ سرائی کا مؤثر جواب دیا ہے۔
بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں کے جواب میں سپہ سالار پاکستان کا ایل او سی کے اگلے مورچوں کا دورہ پاکستان کی کشمیر سے وابستگی کا عملی اظہار ہے۔ جنرل سید عاصم منیر کے دورہ کنٹرول لائن سے اہل کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ پاکستان اور کشمیر کا نظریاتی اور روحانی رشتہ ہے، اہل کشمیر نے اپنا مستقبل پاکستان سے وابستہ کر رکھا ہے، اہل پاکستان نے بھی اہل کشمیر کی محبتوں اور نظریاتی و روحانی رشتے کا ہمیشہ لازوال جواب دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف نے پیشہ وارانہ مصروفیات کے دوران سب سے پہلے آزادکشمیر کا دورہ کیا ہے اور لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں پر جا کر دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دینے والے جوانوں سے خطاب کیا ہے۔آرمی چیف کے دورہ کنٹرول لائن کے بعد بھارت کی آنکھیں کھل گئی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر تحریک تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، مملکت خداداد پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کا ان مٹ رشتہ ہے، پاکستان نے اہل کشمیر کے حق کے لیے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ مسلح افواج پاکستان کی حیثیت کشمیریوں کی محافظ فوج کی ہے جبکہ بھارت غاصب ملک ہے، افواج پاکستان نے ہر آزمائش کے موقع پر اہل کشمیر سے نظریاتی اور روحانی رشتے کی لاج رکھی ہے، اہل کشمیر افواج پاکستان سے بے پناہ عقیدت رکھتے ہیں، بحیثیت آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی طرف سے سب سے پہلے آزادکشمیر کے دورے اور لائن آف کنٹرول پر جوانوں سے خطاب پر ساری کشمیری قوم سپہ سالار پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0