بدھ‬‮   4   دسمبر‬‮   2024
 
 

اقوام متحدہ کشمیری عوام سے کیاگیا حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرے،قاضی عمران اورخالد وانی

       
مناظر: 772 | 7 Dec 2022  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے رہنما ئوںقاضی عمران اورخالد وانی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر ظلم وستم کی انتہا کر رہا ہے اور تحریک آزادی کشمیرکو دبانے کے لیے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حریت رہنمائوں نے اسلام آباد میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ علاقے کی موجودہ سنگین صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے اپنی منظورشدہ قراردادوں پر عملدرآمدکرائے اور مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔
انہوں نے عالمی ادارے سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی جیلوں میں نظربند مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ اورمحمد یاسین ملک سمیت کل جماعتی حریت کانفرنس کے تمام رہنمائوں، کارکنوں اور بیگناہ نوجوانوں کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور حق خودارادیت کے بارے میںریاست جموں وکشمیر کے عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0