بدھ‬‮   15   جنوری‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر: افضل گورو ، مقبول بٹ کی برسیوں پر مکمل ہڑتال کا اعلان

       
مناظر: 333 | 8 Feb 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ممتاز کشمیری رہنماؤں محمد افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کی برسیوں کے موقع پر کل 9 فروری(جمعرات) اور 11 فروری(ہفتہ) کو مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اورجموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے دی ہے جبکہ دیگر تمام حریت رہنماو¿ں اور تنظیموں نے کال کی حمایت کی ہے۔
بھارت نے تحریک آزادی میں نمایاں کردار کی پاداش میں محمد افضل گورو کو 9 فروری 2013 کو جبکہ محمد مقبول بٹی کو 11فروری 1984 کونئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں تختہ دار پر لٹکایا تھا۔ ان کی لاشیں جیل کے احاطے میں ہی دفن کی گئی تھیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبول محمد بٹ اور محمد افضل گورو کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماو¿ں کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے شہداءکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کریں گے۔
ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے کر تنازعہ کشمیر کو حل کرنے پر مجبور کرے۔
جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ نے بھی ایک بیان میں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو خراج عقیدت پیش کیا۔بیان میں تمام غیر قانونی طور پر نظر بند پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک سمیت مقبوضہ جموںوکشمیر اور بھارتی جیلوں میں نظر بند دیگر تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0