ہفتہ‬‮   21   دسمبر‬‮   2024
 
 

ایسا لگتا ہے کہ جموں وکشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ فلسطین کا مغربی کنارہ ہے،حسنین مسعودی

       
مناظر: 409 | 10 Feb 2023  

نئی دہلی( نیوز ڈیسک )نام نہاد انسداد تجاوزات مہم کے تحت کشمیری مسلمانوں کو زمین سے محروم کرنے کے منصوبے کے خلاف نئی دہلی میں بھارتی پارلیمنٹ میں احتجاج کیا گیا ہے ۔نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان برائے جنوبی کشمیر جسٹس رحسنین مسعودی نے لوک سبھا میں یہ معاملہ اٹھایا۔
حسنین مسعودی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اس وقت بلڈوزر راج چل رہاہے، ہر صبح بلڈوزر بستیوں میں داخل ہوتے ہیں اور تجاوزات کے نام پر غریب لوگوں کے چھوٹے چھوٹے مکانوں کو مسمار کردیتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ جموں وکشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے بلکہ فلسطین کا مغربی کنارہ ہے جہاں پر یہ مہم چلائی جارہی ہے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ یہ غیر سنجیدہ اور غیر دانشمندانہ مہم فوری طور پر بند کی جائے ۔
رکن پارلیمان نے کہا کہ5اگست2019کو غیر جمہوری اور غیر آئینی طور پر جموں وکشمیر کو آئینی اور جمہوری حقوق سے محروم کیا گیا اور آج وہاں حالات نارمل ہونے کے دعوے کئے جارہے ہیں۔ کلچر ایونٹ اور سپورٹس پروگراموں کا انعقاد حالات نارمل ہونے کی نشانی نہیں،انہوں نے کہا کہ اگر واقعی جموں وکشمیر میں نارملسی ہے تو پھر وہاں الیکشن کیوں نہیں کرائے جارہے ہیں؟ اگر پورے بھارت میں جمہوریت کا جشن ہے تو پھر جموں وکشمیر کی سوا سو کروڑ کی آبادی کو جمہوریت سے کیوں محروم رکھا گیا ہے؟مسعودی نے کہا کہ ملک میں اگر قانون کی بالادستی ہے تو پھر قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اسی بی جے پی حکومت نے نئی دلی میں سرکاری اراضی پر قائم 1700بستیوں کو ضابطہ بنایا، ممبئی میں نصف آبادی سرکاری اراضی پر قیام پذیر ہے جبکہ گجرات میں35فیصدی آبادی کے مکانات سرکاری زمینوں پر قائم ہیں لیکن جموں و کشمیر کو ایک الگ ترازو میں تولا جارہاہے اور بنا کسی نوٹس کے بلڈوزر چلا کر چھوٹے چھوٹے مکانوں کو مسمار کیا جارہاہے۔
مسعودی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں افسر شاہی میں ظلم و ستم کا کوئی حساب ہی نہیں ہے، لوگوں کو نہ تو نوٹس جاری کئے جاتے ہیں اور نہ ہی انہیں اپنا نقطہ نظر سامنے سامنے رکھنا کا موقعہ فراہم کیا جارہاہے۔ اس مہم ایک مخصوص طبقے کے لوگوں کو نشانہ بنا کر لوگوں کو بانٹنے کی مزموم کوششیں کی جارہی ہیں۔
حسنین مسعودی نے کہا کہ سوا سو کروڑ کی آبادی میں جہاں ایک کروڑ کی آبادی ایک ہی مذہب سے تعلق رکھتی ہے وہاں آبادیاتی تناسب کو بگاڑنے کی مذموم سازشیں کامیاب نہیں ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ امسال بجٹ میں غریبوں کو مکان فراہم کرنے والی سکیم PMAYکیلئے رقومات میں 66فیصداضافہ کیا گیا اور ایک کروڑ گھر بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ ایک طرف وزیر اعظم ہر سر پر چھت بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں لیکن دوسری جانب جموں و کشمیر میں لوگوںکو گھروں سے محروم کیا جارہاہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0