ممبئی (نیو زڈیسک) عالمی میڈیا کے مطابق مودی سرکار میں بھارتی نوجوان تیزی سے بے روزگار ہونے لگے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے 2 ماہ میں اب تک ایک لاکھ سے زائد بھارتی نوجوان بے روزگار ہو چکے ہیں، 332 بین الاقوامی کمپنیوں نے ایک لاکھ سے زائد بھارتی ملازمین کو فارغ کیا۔
رپورٹس کے مطابق گوگل انڈیا نے 12 ہزار، مائیکرو سافٹ نے 10 ہزار اور ایمازون نے 8 ہزار بھارتی ملازمین کو فارغ کیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گوگل کے بھارتی نژاد سی ای او سندر پچھائی بھی مودی کی پالیسیوں کے سامنے بے بس ہو گئے جبکہ بے روزگاری کے خلاف بھارتی ریاست اُترا کھنڈ میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔
بھارتی شہر ڈیرہ دون میں پولیس کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں پر تشدد کیا گیا اور 13 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا، مظاہروں میں 15 بھارتی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، بھارتی انتظامیہ نے ضلع ڈیرہ دون میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔
مودی سرکار ناکام ،چند دنوں میں لاکھوں نوجوان بے روزگار ، مظاہرے پھوٹ پڑے
مناظر: 559 | 11 Feb 2023