سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطہ کے ضلع رام بن میں پہاڑی تودے گرنے کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کر دی گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ٹریفک پولیس کے عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ضلع کے علاقے میہڑ میں شاہراہ پر مسلسل پہاڑی تودے گرنے کی وجہ سے دونوں اطراف کی ٹریفک روک دی گئی ہے۔
واضح ر ہے کہ سرینگر جموں ہائی وے وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے کا واحد زمینی رابطہ ہے ۔
پہاڑی تودے گرنے کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے بند کردی گئی
مناظر: 890 | 15 Feb 2023