سرینگر (نیوز ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے آج پھر ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
قابض بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں فوجی آپریشن کیا، ضلع کپواڑہ کے علاقے سید پورہ میں قابض بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے کشمیری نوجوان کو شہید کیا۔
نوجوان کی شہادت کے بعد بھی علاقے میں قابض بھارتی فورسز کا آپریشن جاری رہنے کی اطلاعات ہیں۔