کوئٹہ (نیوز ڈیسک ) کوئٹہ میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرکے خاتون کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے سیٹلائٹ ٹاؤن لیڈیزپارک کےقریب کارروائی میں خاتون کو گرفتار کیا ترجمان کا کہنا تھاکہ گرفتار خاتون کے قبضے سے خود کش جیکٹ برآمد ہوئی ہے اور جیکٹ میں چار کلو گرام دھماکا خیز مواد موجود تھا۔