جمعرات‬‮   2   جنوری‬‮   2025
 
 

بھارت :چھتیس گڑھ میں نکسل گوریلوں کا تعمیراتی مقام پر بڑا حملہ،مشینیں نذرآتش

       
مناظر: 660 | 20 Feb 2023  

 

رائے پور (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں خواتین نکسل گوریلوں نے ایک تعمیراتی مقام پر دھاوا بول دیا اور سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والی تین مشینوں کونذرآتش کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیاسی انصاف اور آزاد وطن کا مطالبہ کرنے والی خواتین نکسل گوریلوں نے ریاست کے ضلع کانکیر میں سڑک کی تعمیر کے لئے استعمال ہونے والی سرکاری مشینوں کو نذر آتش کر دیا۔متعلقہ علاقے پکھنجورکے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دھیریندر پٹیل نے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست کے دارالحکومت رائے پور سے تقریبا 200کلومیٹر دورپرتاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں کامٹیڈا اور گٹاکل گائوں کے درمیان پیش آیا۔انہوں نے کہاکہ خواتین نکسلیوں نے تعمیراتی مقام پر دھاوا بول دیا اور مزدوروں سے کہا کہ وہ ریاست میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے” گرام سڑک منصوبے” کے تحت کام بند کر دیں۔ادھر بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے میں تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0