پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت کشمیریوں کو ہر لحاظ سے ناکامیوں کی طرف دھکیل رہی ہے، راہول گاندھی

       
مناظر: 536 | 21 Feb 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک )آل انڈیا نیشنل کانگریس کے سابق صدر اور رکن بھارتی پارلیمنٹ راہول گاندھی نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق چھیننے پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
راہول گاندھی گاندھی نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں پارٹی رہنماؤں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کو ہر لحاظ سے ناکامیوں کی طرف دھکیل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو یہاں کے لوگوں کے خواہشات کے منانی یونین ٹیریٹری(نئی دلی کے براہ راست زیر انتظام) بنایا گیا۔انہوںنے کہا کہ بی جے پی کشمیریوں کو جمہوری حقوق سے محروم کر رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔راہول گاندھی نے مقبوضہ جموں میں جاری بے دخلی اور مسماری مہم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت یہ سب دراصل بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بیروزگاری اور دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے کر رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0