جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکم اپریل 2023سے پراپرٹی ٹیکس نافذ کرنے کے احکامات جاری

       
مناظر: 857 | 22 Feb 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںقابض حکام نے یکم اپریل 2023سے پراپرٹی ٹیکس نافذ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
اس سلسلے میںقابض انتظامیہ کے محکمہ ہائوسنگ اورشہری ترقی کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جموں اور کشمیر میونسپل ایکٹ مجریہ 2000کے سیکشن 71A کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے حکومت میونسپلٹیوں اور میونسپل کونسلوں میں پراپرٹی ٹیکس کے تخمینے اوروصولی کے لیے درج ذیل رولز نوٹیفائی کرتی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ ان قواعد کو جموں اور کشمیر پراپرٹی ٹیکس (دیگر میونسپلٹی)رولز2023کہا جائے گا۔ یہ یکم اپریل2023سے لاگو ہوں گے۔بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی انتظامیہ کواکتوبر 2020 میں میونسپل کارپوریشنوں، میونسپل کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں کے ذریعے خطے میں پراپرٹی ٹیکس لگانے کی اجازت دی تھی۔جموںوکشمیر کی تنظیم نو (ملک کے قوانین کولاگو کرنے)آرڈر 2020کی منظوری کے ساتھ ہی بھارتی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر میونسپل ایکٹ مجریہ2000 اور جموں اور کشمیر میونسپل کارپوریشن ایکٹ مجریہ 2000میں ترمیم کی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0