\
منگل‬‮   4   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا، ترجمان دفتر خارجہ

       
مناظر: 799 | 24 Feb 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان نے کہا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کرتا ہے اور وہ مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قرارداووں کے مطابق پرامن تصفیے کیلئے اپنی آواز آٹھا تا رہے گا اورغیور کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کرتا رہے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے 23 فروری 1991 کے کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرمناک واقعہ بین الاقوامی برادری کے اجتماعی ضمیر پر بدستور ایک دھبہ ہے۔