ہفتہ‬‮   21   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں انتہا پسندی عروج پر ، سابق طالبعلم نے پرنسپل کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

       
مناظر: 699 | 24 Feb 2023  

 

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارت میں سابق طالب علم نے مارک شیٹ نہ دینے کے تنازع پر پرنسپل کو پیٹرول چھڑک آگ لگا دی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اندور کالج کی پرنسپل گھر سے کسی کام کیلئے باہر نکلیں تو طالب علم آشوتوش شیواستو ان کی گھات میں کھڑا تھا، جیسے ہی پرنسپل قریب آئیں طالب علم نے ان پر پیٹرول کا گیلن پلک جھپکتے ہی خالی کر دیا اور آگ لگا دی۔
پرنسپل بوکھلا کر جان بچانے کیلئے بھاگیں، کالج اساتذہ نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم وہ بری طرح جھلس چکی تھیں، پرنسپل کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
ملزم کا کہنا ہے کہ وہ کالج سے گذشتہ برس جولائی میں فارغ التحصیل ہو چکا تھا تاہم پرنسپل اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے مارک شیٹ دینے سے متعلق مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہی تھیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0