لاہور (نیوز ڈیسک ) لاہور میں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ) نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 7 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا اور 7 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
دہشت گردوں کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، ان سے تفتیش کے دوران بڑے انکشافات متوقع ہیں۔
لاہور میں سی ٹی ڈی کا ایکشن، کالعدم تنظیم کے 7 مبینہ دہشت گرد گرفتار
مناظر: 935 | 25 Feb 2023