\
منگل‬‮   4   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

جنوبی ایشیا میں مستقل امن تنازعہ کشمیر کے حل سے منسلک ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

       
مناظر: 997 | 25 Feb 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں مستقل امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے پر تلی ہوئی ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی تیز کر دی ہے اور علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں، قتل، گرفتاریاں، تشدد، املاک کی تباہی، خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور دیگر مظالم روز کا معمول بن چکے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کے حل کا مطالبہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ اس کی جبر کی پالیسی کشمیریوں کو مرعوب کرنے میں کبھی کامیاب نہیںہو گی۔