جموں (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (آیس آئی یو) نے جموں خطے کے ضلع رام بن میں تین افراد کی غیر منقولہ جائیدادیں تحریک آزادی سے انکی وابستگی کے الزام میں ضبط کر لی ہیں۔
ان جائیدادوں میں عبدالمجید لون کا ایک منزلہ مکان، محمد فاروق کا گھر اورشاہدین پڈیار کی ادویات کی دکان شامل ہیں۔
نریندر مودی کی زیرقیادت فسطائی بھارتی حکومت نے پہلے ہی سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ہیڈ آفس ، جماعت اسلامی ، اسکے رہنماو¿ں ، کارکنوں اور مقبوضہ علاقے بھر میں دیگر شہریوں کی بہت سی جائیدادیں اور زمینیں ضبط کر لی ہیں جسکا واحد مقصد انہیں حق خود ارادیت کی جاری جدوجہد کے ساتھ وابستگی کی سزا دینا ہے۔