پٹنہ (نیو زڈیسک ) بھارتی ریاست بہار کے گائوں ڈیہا میں ہندوانتہا پسندوں کے حملے میں ایک مسلمان جاں بحق جبکہ دو شدیدزخمی ہو گئے ہیں۔
ہندو توا غنڈوں نے محمد بابر، رکن الدین اور محمد ساجد پر چور ی کا الزام لگایا اور انہیں وحشیانہ مار پیٹ کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں 28 سالہ محمد بابر جانبحق جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
ان تینوں کا تعلق کریسرائی نامی گائوں سے تھا، جو ڈیہا سے تقریباً چھ کلومیٹر دور ہے۔