پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

ملک کے کمزورمعاشی حالات کے باوجود ہم کشمیر کاز پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے:مشاہد حسین سید

       
مناظر: 696 | 26 Feb 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )مسلم لیگ نون کے رہنما سینٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ملک کے کمزورمعاشی حالات کے باوجود ہم کشمیر کاز پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اورہم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشاہد حسین سید نے ایک ٹویٹر سپیس پر پاکستانی نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں مقیم کشمیریوں اورپاکستان کے نشریاتی اداروں، اخبارات، اسکالرز، دانشوروں، صحافیوں ، سوشل میڈیاایکٹوسٹس کو وقت کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہوگا۔برطانوی رکن پارلیمنٹ اور شیڈو وزیر ڈاکٹر محمد افضل خان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے حالات دن بدن خراب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بڑے ممالک کا یہ فرض ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرارداد وں اور بین الاقوامی قوانین پر عملدرآمد کروائیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت، پاکستان اور چین تینوں اس مسئلے پر حالت جنگ میں ہیں اور تینوں ایٹمی ریاستیں ہیں۔ لہذا دنیا کے اس حصے کے لیے خطرہ بہت بڑا ہے۔ یہ کشیدگی لاکھوں کشمیریوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے۔ لہذا میں سمجھتا ہوں کہ اس مسئلے کو فوری طورپر حل کرنے کی ضرورت ہے اور یہ سب کے مفاد میں ہے کہ مسئلہ حل ہو جائے۔فرینڈز آف کشمیر کے وائس چیئرمین عبد الحمید لون نے کہاکہ کچھ ایسے گروہ منظم ہورہے ہیں جو سرحد پار سے ملنے والے احکامات کے تحت فوج کے خلاف ایک مہم کا آغاز کررہے ہیں اور مسئلہ کشمیر کو سبوتاژ کرنے کی کو شش کررہے ہیں۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے کیونکہ خون خرابے کے بغیر اس معاملے کو حل کرنے کا یہی واحد راستہ ہے۔اس موقع پرکشمیری رہنما مزمل ایوب ٹھاکر نے بھی خطاب کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0