اتوار‬‮   22   دسمبر‬‮   2024
 
 

پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین ، ملک بھرمیں سرپرائز ڈے آج منایا جارہا ہے

       
مناظر: 507 | 27 Feb 2023  

 

فیصل آباد (نیوز ڈیسک ) آج (27فروری کو) ملک بھر میں سرپرائز ڈے منایا جا رہا ہے ،اس دن کے حوالے سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں منعقدہ تقریبات میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
27فروری2019ء وہ دن جب پاکستان نے بھارت کو انتہائی خطرناک سرپرائز دیا تھا۔پاکستانی تاریخ کا ایک اہم ترین دن جو ہمیشہ پاکستان میں احساس تفاخر اور بھارت میں احساس ندامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔4 برس قبل27 فروری 2019ء کو پاکستان نے دن کی روشنی میں بھارتی فضائیہ کے جہاز مار گرائے اور ایک پائلٹ بھی گرفتار کیا۔ 26 فروری کو پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں بھارتی جہازوں نے پے لوڈ گرانے کے بعد دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان میں 300 سے زائد انتہا پسند مار دیئے ہیں لیکن پاکستان نے ان تمام دعوؤں کی تردید کی اور بالاکوٹ میں اس جگہ غیرملکی صحافیوں، ملٹری اتاشیوں اور سفراء کو لے جا کر معائنہ کروایا کہ بھارتی بم جنگل میں ایسی جگہ گرے جہاں کوئی شخص یا کیمپ موجود نہیں تھا۔بھارت کا پاکستانی ایف 16طیارہ گرانے کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا تھا جس کے بعد بھارت نے اعتراف کیا ہے کہ بالاکوٹ میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0