سرینگر (نیوز ڈیسک ) جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو تین ملازمین کو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا جھوٹ االزام لگا کر آئین ہند کے آرٹیکل 311 کے تحت برطرف کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مودی کی کٹھ پتلی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے تحقیقات کے دوران پایا کہ تینوں ملک دشمن سرگرمیوں میں براہ راست ملوث ہیں۔ انہوں نے ملازمین کی شناخت جونیئر انجینئر منظور احمد یتو، سوشل ویلفیئر میں تعینات سید سلیم اندرابی اور ایک استاد محمد عروف شیخ کے بطور کی ہے۔سرکاری ذرائع کے عائد کردہ الزام کے مطابق منظور احمد یتو نے دہشت گردوں کی حمایت کی خاطر لوگوں کو متحرک کرنے اور نوجوانوں کو ملی ٹینٹ صفوں میں شامل ہونے کی خاطر کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ سید سلیم اندرابی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے جبکہ محمد عروف شیخ پاکستانی ہینڈلرز کی ہدایت پر آئی ای ڈی نصب کرنے میں ملوث پایا گیا ہے۔ مودی کے کٹھ پتلی سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے ملک دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے ۔جموں وکشمیر میں بھارتی انتظامیہ اب تک 47سرکاری ملازمین کو آئین ہند کے آرٹیکل 311کی فعات کے تحت نوکریوں سے برطرف کر چکی ہے۔
ملک دشمن سرگرمیوں کا جھوٹا الزام ، مودی انتظامیہ نے 47کشمیری سرکاری ملازمین بر طرف کر دیے
مناظر: 364 | 27 Feb 2023