جمعرات‬‮   5   دسمبر‬‮   2024
 
 

کشمیریوں پر مظالم :او آئی سی بھارتی خطرناک عزائم کو کو لگام دینے کیلئے مشترکہ پالیسی وضع کرے:حریت کانفرنس

       
مناظر: 255 | 10 Dec 2022  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ پر زوردیا ہے کہ وہ تمام رکن ممالک کی مشاورت سے بھارت اور اسکے غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کیلئے بھارت کے خطرناک منصوبے کے خلاف اسکے سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کیلئے ایک مشترکہ پالیسی وضع کریں ۔دوسری جانب بارہمولہ اور جموں کے مختلف علاقوں میں قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے، ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی کے نو پنچایت حلقوں کے سرپنچوں اور پنچوں نے چیئرمین بلاک ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈی سی) کے خلاف ترقیاتی کاموں میں ناکامی پر احتجاج کیا ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنماء اور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیر پرسن فریدہ بہن جی نے اقوا م متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظمیوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں پر بھارتی ظلم و تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بند کرانے میںاپنا موثر کردار ادا کریں۔فریدہ بہن جی نے انسانی حقوق کی عالمی تنظمیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اپنے وفو د مقبوضہ علاقے بھیجیںاور بھارت کے خلاف جنگی جرائم کے لئے عالمی عدالت انصاف میں محاصبہ کرا نے کے لئے مقدمہ چلایا جائے۔ جبکہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی جائیدادوں کو کسی نہ کسی بہانے ضبط کرنا ایک معمول بن گیا ہے اور اس کارروائی میں تیزی لائی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0