جموں (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی ہے۔
خودکشی کرنے والے سی آر پی ایف کے اہلکار کی شناخت سی ٹی سریتھ کے طورپر ہوئی ہے جس نے منگل کو ضلع کے علاقے نوشہرہ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ۔فوجی کی جانب سے یہ انتہائی قدم اٹھانے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے،۔ حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔اس واقعے سے جنوری 2007سے اب تک مقبوضہ علاقے میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر 562ہو گئی ہے۔