پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

عسکریت پسند قرار دے کر قتل کی سازش، مودی سرکار نے کشمیری نوجوانوں کا ڈیٹا اکھٹاکرنے کا حکم دیدیا

       
مناظر: 486 | 28 Feb 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت مقبوضہ علاقے میں تمام کشمیری نوجوانوں اورانکی املاک کا کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا اکٹھا کرنے اورانہیں “عسکریت پسند قرار دیکر قتل کرنے اورانکی زمینیں چھیننے کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے ۔
اس سلسلے میں پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے پورے مقبوضہ علاقے میں تمام عسکریت پسندوں، مجاہد تنظیموں کے کارکنوں ،بھارت دشمن عناصر، ان کے دوستوں اور انکی املاک کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے یہ ہدایات پولیس کنٹرول روم سرینگر میں پولیس افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی جی پی نے افسران سے تکنیکی معلومات کے علاوہ ہیومن انٹیلی جنس پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا اور جموں و کشمیر میں کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔دلباغ سنگھ نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور گیجٹس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں جن سے حال ہی میں پولیس کولیس کیاگیا ہے ۔اجلاس کے دوران ڈی جی پی نے وادی بھر میں سیکورٹی کی صورتحال اور ایس او جی یونٹوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0