مظفرآباد(نیوز ڈیسک )بلدیاتی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ بھی مکمل ہو گیا تخت مظفرآباد پر مسلم لیگ ن کا راج سید سکندر گیلانی میئر منتخب جبکہ ڈپٹی میئر کے لیئے پیپلز پارٹی کے خالد اعوان کامیاب سٹی میں پی ٹی آئی کو شکست ضلع کونسل کی چیئر مین شپ اکثریت کے باوجود اپوزیشن اتحاد لینے میں ناکام پی ٹی آئی کے سردار امتیاز عباسی نے معرکہ سر کر لیا جبکہ ڈپٹی چیئرمین کے لیئے پاکستان مسلم لیگ ن کے ناصر ایڈووکیٹ کامیاب رہے۔
باغ میں پی ڈی ایم اتحاد شکست پروفیسر سردار آصف 21 ووٹ لے کر ضلع کونسل کے چیئرمین جبکہ پی ٹی آئی کے ہی فہیم فاروق 28ووٹ لے کر ڈپٹی چیئرمین منتخب ہو گئے۔ ڈپٹی چیئرمین کے لئے جماعت اسلامی کے سردار جاوید عباسی 9 ووٹ لے کر جو پی ڈی ایم جماعتوں کے حمایت یافتہ تھے جبکہ چیئرمین کے لیئے سردار طارق مسعود پی ڈی ایم کی جانب سے تھے 16 ووٹ لے کر ہار گئے۔میونسپل کارپوریشن باغ کی دونوں نشستیں پی ٹی آئی لینے میں کامیاب۔باغ کے میئر میجر ریٹائرڈ عبدالقیوم جبکہ ڈپٹی میئر سردار افراز گردیزی بن گئے۔
راولاکوٹ میں پی ڈی ایم کو شکست جے کے پی پی کی سردار عبدالنعیم میئرمنتخب جبکہ پی ڈی ایم کے سردار عامر خورشید ہار گئے۔ڈپٹی میئر کی نشست پر آزاد امیدوار قاضی نثار 15 ووٹ لے کر کامیاب مدمقابل آزاد امیدوار حماد صدیق 14 ووٹ لے سکے جبکہ ضلع کونسل راولاکوٹ کی نشست پر مسلم لیگ ن سردار جاوید شریف ایڈووکیٹ 18 ووٹ لے کر کامیاب اور ان کے مقابلے میں ن لیگ کے ہی محمد حفیظ 12 ووٹ لے سکے۔
وائس چیئرمین کی نشست پر پی ڈی ایم کے سردار امتیاز جنڈالوی کامیاب ہو گئے جبکہ پی ٹی آئی کو شکست ہوئی۔بھمبر میں پی ٹی آئی کی آپس کی ناچاکی کی وجہ سے وزیر حکومت عدیل علی شان ہار گئے جہاں مسلم لیگ ن کا امیدوار ڈاکٹر محمد یوسف کامیاب ہو گیا۔نیلم میں چیئرمین اور وائس چیئرمین دونوں پی ٹی آئی کے کامیاب جبکہ یونین کونسلوں میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔
میرپور میں چیئرمین راجہ نوید اور ڈپٹی چیئرمین پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں جبکہ میئر کے لیئے عثمان علی خالد 38 ووٹ لے کر کامیاب ڈپٹی میئر سینئر صحافی رمضان چغتائی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے۔بھمبر سے میئر کی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہو گئے۔کوٹلی میں چوہدری یاسین کے صاحبزادے ہار گئے ضلع چیئرمین کے لئیے پی ٹی آئی کے چوہدری عبدالغفور 39ووٹ لے کر کامیاب وائس چیئرمین کے لیئے سردار عمیر شفیع کامیاب جبکہ کوٹلی کے میئر محمد تاج پی ٹی آئی اور ڈپٹی میئر بھی پی ٹی آئی کے کامیاب ہو گئے۔