ہفتہ‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کرناٹک: پروفیسر نے مسلمان طالب علم کو دہشت گرد کہہ دیا

       
مناظر: 963 | 30 Nov 2022  

بنگلورو30نومبر(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر اڈپی کی منی پال یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے مسلمان طالب علم کو کلاس میں دہشت گرد کہہ دیا۔ اس معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پروفیسر کی طرف سے دہشت گرد کہنے کے بعد جب طالب علم نے ان سے کہا کہ مسلم برادری سے ہونے کی وجہ سے ہمیں ہمیشہ ایسے طعنے سننے پڑتے ہیں جس پر پروفیسر نے جواب دیا تم میرے بچے جیسے ہو۔ طالب علم نے جواب دیتے ہوئے کہا کیا آپ اپنے بیٹے سے بھی اسی طرح بات کرتے ہیں اور اسے بھی دہشت گرد کہتے ہیں ، آپ نے اتنے طلباءکے سامنے مجھے ایسا کیوں کہا، آ پ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں ، آپ ایک پروفیسر ہیں ، آپ کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے ۔ طالب علم کے ان جملوں کے بعد پروفیسر نے کہا کہ مجھے افسوس ہے جس پر طالب علم نے کہا اتنا کہہ کو آپ کی ذہنیت نہیں بدلے گی۔
واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے پروفیسر کو معطل کر دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0