لاہور (نیو زڈیسک ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) نے 8 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر لاہور اور سرگودھا میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جس کے دوران صوبائی دارالحکومت سے 5 اور سرگودھا سے 3 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں میں لقمان، انس، سلیمان، نجیب اللہ اور ثناءاللہ شامل ہیں۔ ملزمان کو تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔