جمعرات‬‮   16   جنوری‬‮   2025
 
 

مقبوضہ جموںوکشمیر: ہائیکورٹ نے عالم دین کی غیر قانونی نظر بندی کالعدم قرار دیدی

       
مناظر: 524 | 4 Mar 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے ایک عالم دین کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قرار دے دی ہے ۔ عالم دین کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت قید کیا گیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عالم دین محمد عرفان بٹ کو عنبرین بھٹ نامی ایک فنکارہ کی ہلاکت کے بارے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پرگرفتار کیا گیا تھا۔نامعلوم مسلح افراد نے عنبرین بھٹ کو 25مئی 2022کو ضلع بڈگام کے علاقے چاڈور ہ میں گھر میں گولیاں مار کر ہلاک کیا تھا۔ محمد عرفان نے ویڈیو میں اداکارہ پر بے حیائی پھیلانے کا الزام لگایا تھا۔
ہائی کورٹ کے جج سنجے دھر نے عرفان بٹ کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ان کی قید کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انکی رہائی کے احکامات دیے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0