جمعرات‬‮   16   جنوری‬‮   2025
 
 

سوپور: ” این آئی اے “نے آزادی پسند کارکن باسط ریشی کا گھر ضبط کر لیا

       
مناظر: 637 | 4 Mar 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی “(این آئی اے )نے آج سوپور قصبے میں آزادی پسند کارکن باسط احمد ریشی کے آبائی گھر کو ضبط کر لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے نے قصبے کے علاقے یمبرزلواری شیوا ڈنگر پورہ میں باسط احمد ریشی کا گھر ضبط کیا۔
27 سالہ باسط احمد ریشی گزشتہ کئی برس سے جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق خودارادیت کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔
مقامی باشندوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ این آئی اے نے جو مکان ضبط کیا ہے وہ باسط کا نہیں بلکہ انکے والد اور بھائیوں کا ہے ۔
یاد رہے کہ این آئی اے نے گزشتہ روز سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں ممتاز آزادی پسند رہنما مشتاق احمد زرگر کا گھر ضبط کر لیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0