پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر، بارہمولہ میں سمارٹ میڑوں کی تنصیب کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

       
مناظر: 272 | 5 Mar 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموںو کشمیر میںضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں سینکڑوں لوگوں نے علاقے میں سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین میں مرد، خواتین اور بچے شامل تھے نے قابض انتظامیہ سے عوام دشمن حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔مشتعل مقامی لوگوں نے پولیس اسٹیشن پٹن کے قریب سری نگر بارہمولہ شاہراہ کو بلاک کر دیا جس سے کئی گھنٹوں ٹریفک متاثر ہوا۔ مظاہرین نے سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ اس سے غریب اور یومیہ اجرت کمانے والوں کے اخراجات بڑھیں گے۔
احتجاج میں شامل ایک خاتون فاطمہ بانو نے مقامی روزنامے کو بتایا کہ مقبوضہ علاقے میں زیادہ تر خاندانوں کا تعلق معاشی طور پر کمزور طبقات سے ہے اور وہ بڑھتے ہوئے ٹیرف کے متحمل نہیں ہو سکتے۔انہوں نے بتایا کہ علاقے کے لوگ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کررہے ہیں اور ان کی کمائی سے مشکل سے گزارا ہوتاہے۔ لہذا ہم سمارٹ میٹر کے مطابق ٹیرف برداشت نہیں کر سکتے جس سے ہمارے خاندانوں پر زیادہ بوجھ پڑے گا اور ہمارے بچوں کی تعلیم اور معاش پر براہ راست اثر پڑے گا۔مظاہرین نے غریبوں کے لیے ”انصاف”کا مطالبہ کیا اور پٹن میں سمارٹ میٹر کی تنصیب کی مہم کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0