جمعرات‬‮   16   جنوری‬‮   2025
 
 

بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بے گناہ کشمیریوں کو شہید کررہی ہے: مشعال ملک

       
مناظر: 934 | 5 Mar 2023  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اوربھارتی جیل میں نظر بند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوج بے گناہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید اور ان کی املاک کو تباہ کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشعال حسین ملک نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ مودی حکومت علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے مذموم منصوبے کے تحت کشمیری مسلمانوں کی آبائی زمینیں چھین رہی ہے تاکہ ہندوئوں کی آبادکاری کے لئے راستہ ہموارکیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ مودی کی ہندوتوا حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کشمیریوں کی جائیدادوں کو ضبط کرنا شروع کر دیا تاکہ ان پر دبائو ڈالا جاسکے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کے لیے اپنی جائز جدوجہد ترک کریں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ قابض حکام نے مقبوضہ علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت مزید تین کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرلیں۔پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن نے کہا کہ کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنا بھارتی حکومت کی جانب سے سراسر سیاسی انتقام ہے اور اس کا مقصد انہیں بھارتی غلامی کی بیڑیاں توڑنے کی جائز جدوجہد سے باز رکھنا ہے۔تاہم حریت رہنما نے عزم ظاہر کیا کہ بھارتی سازشیں کشمیریوں کو اپنی جائز جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے سے روک نہیں سکیں گی۔مشعال ملک نے عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کے اداروں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں مودی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کا نوٹس لیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0