اسلام آباد (نیو زڈیسک ) فلم اورٹی وی کے معروف اداکار قوی خان انتقال کرگئے۔ اداکار قوی خان اپنے صاحبزادے عدنان قوی کے ساتھ کینیڈا میں مقیم تھے جہاں ان کا انتقال ہوا۔ بیٹے عدنان قوی خان نے میڈیا سے گفتگو میں والد کے انتقال کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کی نماز جنازہ اور دیگر تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
90 سالہ اداکار قوی خان نے کم و بیش 200 فلموں میں کام کیا، اس کے علاوہ انہوں نے بے شمار ٹی وی، ریڈیو اور اسٹیج ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار قوی خان انتقال کرگئے
مناظر: 307 | 5 Mar 2023