ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی جنگی جنون ، ہندوستانی بحریہ کا بحیرہ عرب میں براہموس میزائل کا تجربہ

       
مناظر: 679 | 6 Mar 2023  

 

نئی دہلی06مارچ(نیوز ڈیسک ) بھارتی بحریہ نے بحیرہ عرب میں براہموس میزائل کا تجربہ کیا۔یہ تجربہ اتوار کی شام کولکتہ میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر جنگی جہاز سے کیا گیا۔
ایک بھارتی عہدیدارنے بتایا کہ میزائل اپنے ہدف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔وزارت دفاع نے کہا کہ برہموس میزائل خود انحصاری کے بھارت کے عزم کومضبوط بناتا ہے۔اس سے قبل بھارتی فضائیہ نے سکھوئی ایس یو 30ایم کے آئی طیارے سے بھی براہموس میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ اس میزائل کا تجربہ گزشتہ سال دسمبر میں کیا گیا تھا۔بھارتی فضائیہ نے کہا ہے کہ فضا میں مار کرنے والا یہ میزائل تقریبا 400کلومیٹر کے فاصلے پرہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
دریں اثناء بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بھارتی بحریہ کے اعلیٰ کمانڈر آج ایک اہم کانفرنس میں بھارت کی بحری سلامتی کے چیلنجوں کا ایک جامع جائزہ لیں گے۔یہ پہلی بار ہے کہ کمانڈروں کی دو سالہ کانفرنس طیارہ بردار بحری جہاز پر ہو رہی ہے، اس اقدام کو بحر ہند کے علاقے میں چین کے خلاف بھارت کی علامتی ترجیح کی عکاسی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0