ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت کی خاطر جان دینے والوں کے لواحقین ذلیل و خوار، مودی سرکار کا بیواؤں پر تشدد

       
مناظر: 490 | 7 Mar 2023  

اسلام آباد (نیو زڈیسک ) مُودی سرکار میں بھارت کی خاطر جان دینے والوں کے لواحقین ذلیل و خوار ہو گئے، مُودی سرکار کے ہاتھوں پلوامہ میں مرنے والوں کے خاندانوں کی بے حُرمتی، بیواؤں پر جے پور پولیس نے شدید تشدد کیا۔
پلوامہ حملے میں مرنے والوں کے خاندان مُودی سرکار کی بے اعتنائی پر نالاں ہیں، مُودی سرکار نے اپنے محسنوں کے لواحقین کو جے پور کی سڑکوں پر رول ڈالا، جے پور میں پولیس نے پلوامہ حملے میں مرنے والے جوانوں کی بیواؤں پر شدید تشدد کیا۔
پلوامہ حملے میں سی آر پی ایف کے مرنے والے جوانوں کی بیوائیں کئے گئے وعدوں کی تکمیل نہ ہونے پر جے پور میں احتجاج کر رہی تھیں، بیواؤں کی طرف سے مُودی سرکار کو جان سوزی کی دھمکی بھی دی گئی۔
راجستھان کے شہر جے پور میں بیواؤں کا احتجاج گزشتہ 5 دنوں سے جاری ہے، مُودی سرکار کی طرف سے مارے جانے والے جوانوں کے لواحقین کیلئے نقد رقوم، سرکاری نوکریوں اور گھروں کا اعلان کیا گیا تھا۔
4 سال گُزرنے کے باوجود مُودی سرکار بیواؤں سے کئے گئے وعدوں میں سے ایک بھی نہ نبھا سکی، مُودی سرکار کی بھارت کی خاطر جان دینے والوں کے خاندانوں کی طرف عدم توجہ پر بھارتی افواج میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0