پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

سرینگر :شب برات کے موقع پر بھارتی پولیس کے جامع مسجدمقفل کرنے پر محبوبہ مفتی کا احتجاج

       
مناظر: 641 | 8 Mar 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے شب برات کے موقع پر جامع مسجد سرینگر کی تالہ بندی پرقابض حکام کی شدید مذمت کی ہے۔
محبوبہ مفتی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ شب برات کے موقع پر جامع مسجد کو تالا لگانا بنیادی حقوق اور مذہبی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالی ہمیں اس مشکل وقت سے نکلنے کی توفیق عطا فرمائے۔قبل ازیں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے کہا کہ حکام نے شب برات کے موقع پر تاریخی جامع مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ایک بیان میں انجمن نے بتایا کہ بھارتی پولیس اور انتظامیہ کے اہلکارشام 5.30 بجے جامع مسجد آئے اور دروازوں کو تالے لگا کر انجمن کو مطلع کیا کہ ڈی سی سرینگر کے حکم کے مطابق شب برات کے موقع پر مسجد میں نمازادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0