نیو یارک ( نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر خواتین کے خلاف جرائم کو روکنا ہے، خواتین کو ساتھ ملائے بغیر ترقی ممکن نہیں۔
سلامتی کونسل میں خواتین، امن اور سکیورٹی کے موضوع پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عالمی تنازعات اور جنگوں میں عام شہری نشانہ بن رہے ہیں اور خواتین اور بچیاں جنگوں سے براہ راست متاثر ہو رہی ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق ، یوکرین اور افغانستان میں خواتین متاثر ہو رہی ہیں، افغانستان میں خواتین کی تعلیم اور تحفظ پر کام کرنا ہوگا، جموں کشمیر میں بھارت خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے۔
بلاول بھٹو نے مباحثے کے شرکا پر زور دیا کہ خواتین کو تعلیم سے آراستہ کرکے معاشرے کا فعال رکن بنانے کی ضرورت ہے۔