اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

اسلامی دنیا تک کشمیریوں کی آواز پہنچائیں گے ، انٹرنیشنل کمیونٹی کو بھی آن بورڈ لیں گے ، سیکریٹری جنرل او آئی سی

       
مناظر: 414 | 11 Dec 2022  

 

مظفرآباد (پیارا کشمیر آفیشل ) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ نے وفد کے ہمراہ آزاد کشمیر کا دورہ کیا ہے۔ وفد میں مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ بھی شامل تھے۔ دارالحکومت مظفرآباد آمد پر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وفد کو خوش آمدید کہا ۔ سیکریٹری جنرل او آئی سی نے لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا اور سرحد پار فائرنگ سے متاثرہ کشمیری خاندانوں سے ملاقات کی۔حسین ابراہیم طحٰہ ، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے ایوانِ صدر میں پریس کانفرنس بھی کی۔
حسین براہیم طحہٰ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل او آئی سی کی اولین ترجیح اورہمارا فرض ہے ، میرے دورہ آزادکشمیر کا مقصد یہاں کے حالات کا جائزہ لینا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی واظہار ہمدردی ہے ۔مسئلہ کشمیر پرتمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ’چینل آف ڈسکشن‘ اوپن کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس مسئلہ کا ڈپلومیسی کے ذریعے حل نکالاجا سکے ۔ اسلامی دنیا تک کشمیریوں کی آواز پہنچائیں گے اور انٹرنیشنل کمیونٹی کو بھی اس حوالہ سے آن بورڈ لیں گے ۔ کشمیراو آئی سی کا حصہ ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نکالیں ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا او آئی سی نے ہر مرحلے پر کشمیری عوام کی مدد کی ہے ۔ حسین ابراہیم طحہٰ نے ایوان صدر مظفرآباد میں آ کر جس واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کشمیریوں کی حمایت اعادہ کیا ہے اس پر ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے سیکریٹری جنرل کا آزاد کشمیر کا دورہ کرنے اور مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ او آئی سی نے ہر مرحلے پر کشمیری عوام کی مدد کی ہے۔ہمیں یقین ہے کہ اسلامی رابطہ تعاون تنظیم(او آئی سی) کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0