اسلام آباد08مارچ(نیوز ڈیسک )امریکہ میں پاکستان کے سفیرسردارمسعودخان نے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں آزادجموں وکشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمودچودھری سے ملاقات کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملاقات کے دوران بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورسردار مسعود خان نے مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل فورمز پر اٹھانے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا اور مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے پیش نظر عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم رکوانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب مبذول کرانے پر زور دیا ۔انہوں باہمی دلچسپی کے امورخصوصا ًبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں موجودہ سیاسی اورانسانی حقوق کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر مقبوضہ وادی میں بگڑتی ہوئی صورتحال پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوج کے مظالم کوبے نقاب اوربین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیرکو اجاگرکرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔