جمعہ‬‮   17   جنوری‬‮   2025
 
 

کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کی قاضی یاسر ،ظفر بٹ اوردیگرکے گھروں پر چھاپوں کی مذمت

       
مناظر: 260 | 9 Mar 2023  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ نے مقبوضہ جموں وکشمیر میںایک عالم دن قاضی یاسر ، جیل میں نظر بند جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ اورحریت رہنما محمد اقبال میر کے گھروں پر بھارتی فورسزکے چھاپوں کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ایجنسیوں کے اس طرح کے اقدامات سے حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے جذبہ آزادی کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔محمود ساغر نے حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کو بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں اختلاف رائے کو دبانے کے لیے گرفتاریوں کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایسے ظالمانہ اقدامات سے اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارت اورمقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں نظربند کشمیری حریت رہنمائوں اورکارکنوں کی فوری رہائی کے لیے بھارت پر دبا ئو ڈالیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0