اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی ہندو ڈریکولا بن گئے ، گائے کا گوشت لے جانے کے شُبے میں مسلمان شہری قتل

       
مناظر: 864 | 10 Mar 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک ) انڈیا میں گائے کا گوشت لے جانے کے شُبے میں ہجوم کے تشدد سے ایک مسلمان شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ منگل کو ریاست بہار کے ضلع سیوان میں اس وقت پیش آیا جب ایک 56 برس کے مسلمان نسیم قریشی کو گائے کا گوشت لے جانے کے شبے میں ہجوم نے بے دردی سے مارا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ گورو منگلا کا کہنا ہے کہ ’حسن پور گاؤں کے رہائشی نسیم قریشی اپنے بھتیجے فیروز احمد قریشی کے ساتھ کسی جاننے والے سے ملنے جا رہے تھے جب ہجوم نے جوگیہ گاؤں کے قریب مبینہ طور پر ان کو ایک مسجد کے قریب روکا۔‘
پولیس کے مطابق فیروز احمد قریشی وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوئے جبکہ نسیم قریشی کو ہجوم نے لاٹھیوں سے مارا پیٹا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہجوم نے خود نسیم قریشی کو پولیس کے حوالے کیا جس کے بعد اس کو ہسپتال پہنچایا گیا اور دوران علاج ان کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا ان کے پاس گائے کا گوشت تھا یا نہیں۔
مقامی سرپنچ سوشیل سنگھ اور دو مقامی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس دیگر دو افراد کو بھی ڈھونڈ رہی ہے جن کے نام مقتول کے بھتیجے نے ایف آئی آر شامل کیے ہیں۔
اس سے قبل بھی انڈیا میں گائے کا گوشت کھانے یا لے جانے پر مسلمان شہریوں کو ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0