نیویارک (نیوز ڈیسک ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا میں منظم طریقے سے نئی فاشسٹ پالیسیوں کے تحت مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائی جارہی ہے اور اُنہیں مذہب کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے عالمی دن کی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ اسلامو فوبیا آج کے دور کا اہم مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، حجاب جیسے معاملات کو سیاست میں لانے کا مقصد اسلام کو نشانہ بنانا ہے۔
قبل ازیں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بلاول نے کہا کہ پاکستان کو آج جن مسائل کا سامنا ہے ایسے میں آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ منصفانہ ڈیل نہیں کر رہا، مشکل میں چین کی مدد پر بیجنگ کے شکر گزار ہیں۔
The Arab group believes the commemoration of this International day will help strengthen dialogue and will promote a culture of peace – Mohammed bin Abdul Aziz Al-Atiq, Saudi Arabia's Deputy Permanent Representative to the UN @ksamissionun pic.twitter.com/gde6obLweO
— PPP (@MediaCellPPP) March 10, 2023