اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ انٹرسروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔ آئی ا یس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں سامان برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اپنی سر زمین کے ایک ایک انچ سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔