رانچی (نیوز ڈیسک ) شورش زدہ بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ہندو توا ہجوم نے ایک 65 سالہ خاتون کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خاتون کی شناخت بوچی دیوی کے نام سے ہوئی ہے جو ریاست کے ضلع گوڈا کے گاؤں امور نیما کی رہائشی تھی۔
بوچی دیوی کے بیٹے مراری سنگھ کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا کہ ان کی ماں کو پپو منڈل، للت منڈل، سبھاش منڈل، رنجیت منڈل، ہیرا لال منڈل اور دیگر نے قتل کیا ۔ انہوںنے کہا کہ یہ لوگ ہماری رہائش گاہ میں داخل ہوئے اور ہم پر زبردستی رنگ پھینکنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ جب میری میری ماں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو انہوںنے اسے پیٹ پیٹ کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے