منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

کشمیریوں گلا گھوٹنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن پر مودی سرکار مزید 26پوسٹیں قائم کرے گی

       
مناظر: 884 | 11 Mar 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک)مودی کی ہندوتوا حکومت نے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کا مزید گلا گھونٹنے کیلئے کپواڑہ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں بارڈر پولیس کی26 پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقبوضہ علاقہ پہلے ہی دنیا کا وہ واحد مقام ہے جہاں بڑی تعداد میں قابض فوج تعینات ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بارڈر پولیس کی26 چوکیاں کنٹرول لائن کے مژھل، گریز، کیرن،ٹنگڈار، پولیس ڈویژن ہندواڑہ کے بالائی علاقوں، اوڑی اور کپواڑہ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع کے دیگر سیکٹروں میں قائم کی جائیں گی ۔ہر پولیس چوکی کیلئے تعمیراتی لاگت84لاکھ روپے کی منظوردی گئی ہے اور ہر پوسٹ کے لیے زمین بھی مختص کی گئی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ میں بھارتی وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدے دار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ان پوسٹوں پر تعینات اہلکار ان سیکٹرز میں پہلے سے موجود بھارتی فوج اور دیگر فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0