جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارت اٹوٹ انگ کی رٹ ترک کرکے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے ، تجزیہ کار

       
مناظر: 325 | 11 Mar 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سیاسی تجزیہ کاروں نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ ختم کرے اور کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق ، حق خود ارادیت دے۔
تجزیہ کاروں نے کہا کہ جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں رہا ہے اور نہ ہی کبھی ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ اٹوٹ کے بھارتی دعوؤں کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور یہ تاریخی حقائق کے بالکل برعکس ہیں۔ تجزیہ کاروں نے اس حوالے سے مقبوضہ جموںوکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے حالیہ بیان کا خاص طور پر حوالہ دیا اور کہا کہ بھارتی رہنماؤں کے ایسے بیانات انکے جارحانہ عزائم کا عکاس ہیں اوریہ بیانات علاقائی امن و استحکام کے لیے مستقل خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی رہنماؤں کے یہ دعوے نہ تو تاریخی حقائق اور نہ ہی عالمی سطح پر تسلیم شدہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو بدل سکتے ہیں۔تجزیہ کاروں نے کہا کہ بھارت کو جھوٹے اور گمراہ کن دعوو¿ں کا سہارا لینا بند کرنا چاہیے اور مقبوضہ جموںوکشمیر کی زمینی صورتحال تسلیم کر کے کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت دینا چاہیے جسکا مطالبہ وہ گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے کر رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0