منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

جنیوا: مباحثے کے مقررین کی مقبوضہ کشمیر میں جابرانہ پالیسیوں پر بھارتی حکومت پر کڑی تنقید

       
مناظر: 680 | 11 Mar 2023  

 

جنیوا (نیوز ڈیسک )”ورلڈ مسلم کانگریس اور انٹرنیشنل وومن یونین“ کے زیر اہتمام ایک مباحثے کے مقررین نے بھارتی حکومت کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں اس کی جابرانہ پالیسیوں پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنیوا میںجاری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس کے موقع پرمنعقدہ مباحثے میں کشمیری نمائندوں الطاف حسین وانی، سردار امجد یوسف، ڈاکٹر ولید رسول، فہیم اکرم کیانی، سید فیض نقشبندی، ڈاکٹر شگفتہ اشرف اور دیگر نے حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ جموںوکشمیر میںہر اختلافی آواز کو دبانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اگست 2019 کے بعد سے صحافیوں پر حملوں، سنسر شپ، انہیں ہراساں کرنے اورحراست میں لینے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ مقررین نے کہا کہ خونریزی، جبر و استبد اد کےخلاف آواز اٹھانے پر سیاسی کارکنوں کے علاوہ، صحافیوں، سول سوسائٹی کے ارکان اور حقوق کے محافظوں کے خلاف بھی بغاوت کے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یو اے پی اے اور دیگر کالے قوانین کے تحت آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور نام نہاد بھارتی تفتیشی ایجنسیاں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے کے لیے صحافیوں کے گھروں اور دفاتر پر اکثر چھاپے مارتی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0