\
بدھ‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

مودی حکومت کے سر پر خالصتان کی تلوار ، خوفزدہ حکومت سکھوں کے یوٹیوب چینلز بلاک کرنے لگی

       
مناظر: 322 | 11 Mar 2023  

 

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے ریاست پنجاب میں خالصتان حامی جذبات کو فروغ دینے کے الزام میں چھ سے زائد یوٹیوب چینلز کو بلاک کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اطلاعات و نشریات کے بھارتی سیکرٹری اپوروا چندرا نے کہا کہ گزشتہ 10 دنوں کے دوران بیرونی ممالک سے چلنے والے چھ سے آٹھ یوٹیوب چینلز کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجابی زبان میں مواد والے چینل پنجاب میں فساد پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔