جنیوا(نیوز ڈیسک ) جنیوا میںجاری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس کے موقع پر کشمیریوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف عالمی ادارے کی عمارت کے سامنے ایک زبردست مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے، غیر کشمیریوںکو مقبوضہ علاقے میں بسانے ، زیر حراست قتل کے دلدوز واقعات۔ جبری گمشدگیوں، زمینوں ، مکانات اوراملاک پر قبضے کے خلاف خلاف فلک شگاف نعرے لگا ئے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل او ر انسانی حقوق کے دیگر عالمی اداروں سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی جبر واستبداد کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین سے کشمیری نمائندوں الطاف حسین وانی، شمیم شال ،سردار امجد یوسف ، سید فیض نقشبندی ، پرویز احمد شاہ ،ڈاکٹر ولید رسول، حسن بنا اور فہیم کیانی اور دیگرنے خطاب کیا۔
جنیوا : مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف زبردست مظاہرہ
مناظر: 323 | 11 Mar 2023